شامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، تمام قیدیوں کیلئے عام معافی
شامی باغیوں نے دارالحکومت پر قبضے کے بعد سرکاری ٹی وی پر پہلے ہی خطاب میں تمام قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شامی باغیوں نے اپنی فتح کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کرتے ہوئے بتایا کہ شام سے بشار الاسد حکومت کے طویل دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پہلے خطاب میں شامی باغیوں کے رہنما ابومحمد الجولانی نے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیاعہد شروع ہونے جارہا ہے،شام کی تمام سرکاری،غیر سرکاری املاک اورتنصیبات کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا،عوام اور سابق حکومت کے فوجی سرکاری اداروں سے دور رہیں، سرکاری ادارے اس وقت سابق وزیراعظم کی نگرانی میں ہیں، شام میں ہوائی فائرنگ سختی سے منع ہے