پہلا ٹی 20: جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا
پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈربن میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا اور پاکستان کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن کا کہنا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، پاکستان کے پاس زبردست بولنگ اٹیک ہے، جیتنا آسان نہیں ہوگا۔ محمد رضوان نے کہا کہ ٹاس جیتنے یا ہارنے سے اتنا فرق نہیں پڑتا، بابر اعظم نے جنوبی افریقہ میں ہمیشہ اچھا پرفارم کیا ہے، کوشش ہوگی جنوبی افریقہ کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی قیادت کپتان محمد رضوان کریں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پہلے ٹی 20 میچ کے لیے ٹیم میں صائم ایوب اور عثمان خان کو بھی شامل کیا گیا ہے، طیب طاہر، محمد عرفان خان، عباس آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ فاسٹ بولر میں شاہین آفریدی اور اسپیڈ اسٹار حارث رؤف شامل ہیں۔ پاکستان نے دو اسپنرز بھی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جن میں سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔