شام کی جنگ کے بعد ایک اور بڑی جنگ کا آغاز، بابا وانگا کی پیش گوئی
بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق اپنی پیش گوئیاں سچ ہوجانے کی وجہ سے خاصی مشہور ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر حیران کن پیش گوئیوں کی طرح بابا وانگا نے شام کی تباہی اور مغرب کے تباہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔ بابا وانگا نے شام کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی میں کہا تھا کہ ’ شام کی تباہی سے مغرب اور مشرق کے درمیان ایک عظیم جنگ ہوگی۔ موسم بہار میں مشرق میں جنگ شروع ہوگی جو تیسری عالمی جنگ ہوگی۔ مشرق میں ہوئی جنگ مغرب کو تباہ کر دے گی۔ بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق ’شام فتح کے دہانے پر ہوگا لیکن فاتح ایک نہیں ہوگا‘۔ بابا وانگا نے یورپ میں ایک بڑے تنازع کی پیش گوئی کر رکھی ہے جو 2025 تک اس براعظم کی آبادی کو تباہ کرے گی، یہ پیش گوئی جو خاص طور پر جاری جیو پولیٹیکل تناؤ کی روشنی میں پریشان کن ہے۔ بابا وانگا کا دعویٰ تھا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025ء میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079ء تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔ یورپ میں تنازع کے علاوہ بابا وانگا نے پیش گوئی کی کہ 2043ء تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076ء تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔