سکیورٹی فورسز کی ژوب میں بڑی کارروائی، 15 خوارجی جہنم واصل، سپاہی شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 15 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی ضلع ژوب میں کی، آپریشن کے دوران 15 خوارجی ہلاک ہو گئے، آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا، 32 سالہ شہید سپاہی عارف الرحمان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر خوارج کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔