سب اپنے بچوں کو سمجھائیں غمی ہو یا خوشی فوج ہماری ہم فوج کے ہیں، پیرپگارا
سانگھڑ: حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ آپ سب اپنے بچوں کو سمجھائیں چاہے غمی ہو یا خوشی فوج ہماری ہے ہم فوج کے ہیں۔ اچھڑو تھر میں حروں کے روحانی پیشوا صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا نے ہزاروں مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کسی سیاستدان نہیں فوج کی وجہ سے کم ہوئی ہے، ملک جس حالات سے گزر رہا ہے ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے صرف ملک بچانا ہے۔ صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں کوئی قومی سطح کا لیڈر نہیں بچا، اگر کوئی فیڈریشن کو بجا سکتا ہے یا بچاتا آیا ہے تو وہ فوج ہے۔ سیاستدان فیڈریش کو نہیں بچا رہے ہر کوئی اپنی گھٹڑی لےکر بیٹھا ہے، اگر پاکستان کے خیرخواہ اور فیڈریشن کے ساتھ ہیں تو ہرحال میں فوج کا ساتھ دینا ہوگا۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، ملک کی وجہ سے ہماری عزت محفوظ ہے، جن ممالک کی فوجیں کمزور ہیں وہ دنیا میں دھکے کھارہے ہیں۔ پیرپگارا کا کہنا تھا کہ ہم اپنی فوج کو کمزور کریں تو ہم بھی ضرور دھکے کھائیں گے، اپنی فوج کے ہاتھ مضبوط کریں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔