سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ایک بار پھر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 5 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈر انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کیساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس 1073 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 33 ارب 42 کروڑ 75 لاکھ 61 ہزار 120 روپے مالیت کے 50 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 555 شیئرز کا لین دین ہوا۔