اکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی حد بھی پار کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 037 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3134 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 238 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی حد بھی پار کر گیا
Dec 06, 2024 | 14:47