معروف اداکار اوم پوری بھارتی فلم انڈسٹری کو افسردہ کر گئے،،بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، اوم پوری نے بھارت کے علاوہ پاکستان اور برطانیہ میں بھی بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ، اوم پوری نے ایک سو چوبیس سے زائد فلموں میں کام کیا،اوم پوری شروع سے ہی پاکستان اور بھارت میں تعلقات کے زبردست حامی تھے۔ حال ہی میں بھارتی سرکار نے سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تو اوم پوری پاکستان کے حق میں نکل پڑے،اوم پوری کا کڑوا سچ سن کر انہیں بھارت میں شدید تنقید سامنا کرنا پڑا، ان پر غداری کے مقدمے درج کرائے گئے، جبکہ انتہا پسند انہیں بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دیتے رہےاوم پوری کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی چکے ہیں، پاکستانی فنکاروں کے حق میں دئیے جانے والے اکثر بیانات بھارتی انتہاپسندوں کو کھٹکتے تھے۔۔۔ انہیں معتدد ملکی اور غیرملکی ایواڈز سے نوازا جاچکا ہے
بھارتی اداکاراوم پوری انتقال کرگئے
Jan 06, 2017 | 09:08