پی ایس 114 ضمنی الیکشن، 2 آزاد امیدوار سعید غنی کے حق میں دستبردار

Jul 06, 2017 | 20:54


محمود شاہ بخاری گراؤنڈ چنیسر گوٹھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ،، آزاد امیدواروں محمد جاوید اور آفتاب تنولی نے میرے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم پانچ امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو لکھ کر دیا کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا امیدوار کامران ٹیسوری کہتا ہے کہ مجھے آئی ایس آئی نے کھڑا کیا ہے، ایم کیو ایم والے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے الزامات لگا رہے ہیں۔ سابق آزاد امیدوار آفتاب تنولی کا کہنا تھاکہ ہم تنولی برادری کی جانب سے سعید غنی کی حمایت کرتے ہیں

مزیدخبریں