اسلام آباد ، مری، کوٹلی، پشاور ، ایبٹ آباد اور صوابی سمیت مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی کے بعد ابر رحمت برسا تو ہر شے کھل اٹھی، روزے داروں نے بھی سکون کا سانس لیا، تیز ہوائیں چلیں تو درجہ حرارت میں واضح کمی آئی، کئی شہر آندھی کے باعث بجلی سے محروم ہو گئے۔
شدید گرمی کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی تیز ہوائیں چلیں جبکہ ہلکی بارش بھی ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور میں بھی موس ابر آلود ہو گیا ۔۔ جہاں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کی لہر میں تھوڑی کمی واقعہ ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواوٰں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، آج سے جمعہ کے دوران خیبرپختو نخوا،فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیر راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں کہیں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدھ اور جمعرات کے دوران کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے
قیامت خیز گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بھی ایک خوشخبری سنادی۔
Jun 06, 2017 | 11:16