بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو صرف باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ مسئلہ کسی بھی تیسرے ملک کی مداخلت کے بغیر بھارت اور پاکستان کو خود حل کرنا ہو گا۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے معاملہ کو عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جا سکتا۔ مسئلہ کشمیر دوطرفہ معاملہ ہے۔ دونوں ملک شملہ معاہدے اور اعلان لاہور سے بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کو یہ مسئلہ خود ہی حل کرنا ہو گا اور ایسا صرف مذاکرات سے ہو گا۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے کوئی امکانات نہیں۔
مسئلہ کشمیر کو صرف باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ سشما سوراج
Jun 06, 2017 | 11:29