سابق قومی کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف شکست کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو برطرف کیا جائے جو قومی کھلاڑیوں پر کوئی مثبت اثر نہیں ڈال سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہئے کہ پاکستانی ٹیم عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر کیوں ہے ، پاکستان کا بالنگ آرڈر ہی ٹھیک نہیں تھا اور ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جنید خان اور حسن علی کو ایک طرح کے بالرقرار دینا محض ایک مذاق ہے کیونکہ ایک دائیں ہاتھ کا جبکہ دوسرا بائیں ہاتھ کا پیسر ہے اور ان میں کوئی مماثلت نہیں۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو بارہا ہرایا اس کیخلاف ایسی ناکامی باعث شرم اور ناقابل قبول ہے۔
اب حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہئےکہ پاکستانی ٹیم رینکنگ میں 8واں نمبرپر کیوں ہے۔ محمد یوسف
Jun 06, 2017 | 12:41