سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بد سلوکی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجربنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت عظمی نے سابق آئی جی اسلام آباد اور دیگر سات پولیس افسران کی اپیلیں مسترد کردیں۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بحال کردیا۔ سپریم کورٹ نے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردیں جس پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان میں سابق چیف کمشنر اسلام آباد خالد پرویز ،سابق آئی جی پولیس اسلام آباد چوہدری افتخار شامل ہیں۔ سابق ڈی سی اسلام آباد چوہدری محمد علی،سابق ایس ایس پی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، موجودہ ایس پی جمیل ہاشمی، ڈی ایس پی رخسار مہدی اور ریٹائرڈ پولیس اے ایس آئی سراج احمد بھی ملزمان میں شامل ہیں۔ دوہزار سات میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کوگھرسے عدالت آتے وقت روکا گیا تھا۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بد سلوکی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
Jun 06, 2018 | 12:28