کچہری اہلکار کو تھپڑ مارنے پر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود نئیربخاری کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔

May 06, 2016 | 14:33

اسلام آباد کچہری میں سابق چئیرمین سینیٹ نیئربخاری اور ان کے بیٹے نے تلاشی لینے پر سادہ ملبوس اہلکار پر تشدد کیا،،، اسے دھکے دئیے اور تھپڑ بھی مارے گئے، مقامی عدالت نے نئیربخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے لیکن پولیس تاحال انہیں گرفتار نہ کرسکی، سابق چئیرمین سینیٹ نے سیکیورٹی کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، ان کے وکیل قمر حسین سبزواری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت میں جمع کرائی گئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں سکیورٹی اسکواڈ کی جگہ صرف ایک گارڈدیاگیاہے، 2007ء میں وزیراعظم سکیورٹی اسکواڈکی منظوری دی تھی، لیکن 2013ءمیں سکیورٹی پالیسی تبدیل کر دی گئی۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور سیکریٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ فریقین انیس مئی تک جواب جمع کرائیں، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار تشدد کیس کے ذریعے سیاست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں