سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 282 پوائنٹس کی کمی

Nov 06, 2024 | 22:00

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج اتار چڑھاؤ کے بعد مندی چھاگئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 853 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھاگئے جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہے جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 92 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 304 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 19 ارب 83 کروڑ 2 لاکھ 38 ہزار 497 روپے مالیت کے 37 کروڑ 63 لاکھ 19 ہزار 319 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

مزیدخبریں