ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے نے کا رروائی کرتے ہوئے نجی ائیر لائن کی چین کے شہر بیجنگ جانے والی پرواز سے دو افغان شہریوں کو آف لوڈ کر لیا۔ دونوںمسافر بیجنگ کے راستے کینیڈا جانا چاہ رہے تھے ،ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال پر کینیڈا کا ویزہ جعلی پایا گیا جعلی کینیڈین ویزوں کی وجہ سے حراست میں لیے گئے دونوں افغان باشندوں کے نام آراش اریان اور جہانزین شیر عالم ہیں ۔دونوں افغان شہریوں کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا-
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایف آئی اے نے دو افغان شہریوں کو گرفتارکرلیا
Oct 06, 2018 | 19:10