آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا دیا۔ متحدہ عرب امارات کے دبئی اسٹیڈیم میں میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بھارت نے 106 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے اور سیدہ عروبہ شاہ نے آؤٹ ہوئے بغیر 14 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے اروندھتی ریڈھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، شریانکا پٹیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان ہرمنپریت کور نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ سمرتی مندھنا نے 18 رنز بنائے جبکہ شفالی ورما 32 اور جمیمہ روڈریگز 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی اروندھتی ریڈھی کو 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
Oct 06, 2024 | 19:44