ملک بھر میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں آندھی اورتیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے

Apr 08, 2018 | 10:36

ملک بھرمیں بارش ،آندھی اورتیز ہواؤں سے درجہ حرارت میں کسی حد تک کمی ہوئی ہے،،تاہم اندرون سندھ کے کچھ حصے تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،، شہید بینظیرآباد میں پارہ پینتالیس، حیدرآباد میں چالیس ،سکھر اورپڈعیدن میں تینتالیس تک پہنچ گیا۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب،کوئٹہ، ژوب، قلات،سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے،، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا،،تاہم راولپنڈی،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور بالائی بارش ہوئی،، سب سے زیادہ بارش جہلم میں دو،دیر میں چھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔۔

مزیدخبریں