سعودی وزارت داخلہ نے مسجد نبوی کے قریب اور قطیف میں خودکش حملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کردی

Jul 08, 2016 | 10:42

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کے قریب دھماکہ کرنے والا 26 سالہ سعودی شہری نائر مسلم حماد النجیدی تھا جو منشیات کا عادی تھا،،،قطیف میں حملہ کرنے والے 23 سالہ عبدالرحمان العمر، 20 سالہ ابراہیم العمر اور 20 سالہ عبدالکریم الحسنی تھے،،اور تینوں افراد کے پاس سعودی شناختی کارڈ بھی نہیں تھا، ،،، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مدینہ میں کیے گئے خود کش دھماکے میں نائٹروگلیسرین کے نمونے ملے ہیں،،،جبکہ پانچ جولائی کو ہونے والے تین خودکش حملوں کی تحقیقات میں انیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے بارہ پاکستانی ہیں

مزیدخبریں