چشتیاں کے نوجوان کی غیر ملکی خاتون سے سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی

Apr 09, 2017 | 00:09

ایک وقت تھا جب سنا کرتے تھے کہ محبت سات سمندر پار سے بھی کھینچ لاتی ہے لیکن اب یہ افسانے حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں۔۔ جس کی مثال چشتیاں کے نوجوان سے امریکا میں رہنے والی خاتون یاسمین کی شادی ہے, شتیاں کے نواحی گاؤں کا رہائشی نوجوان اللہ دتہ بچپن سے ہی ملکی و غیر ملکی فلمیں دیکھنے کا شیدائی ہے۔۔ نوجوان کی سوشل میڈیا پر امریکی شہر ورجینیا کی رہائشی خاتون یاسمین سے دوستی ہو گئی، جو کب محبت میں بدل گئی پتہ نہیں لیکن نوجوان نے ایک سال بعد یاسمین کو شادی کی پیش کش کر دی، جس کا جواب قبول ہے کی صورت میں ملا, رجینیا میں رہنے والی یاسمین بھی پاکستانی نوجوان اللہ دتہ کی طرح فلمیں دیکھنے کی بہت شوقین ہے۔۔ فلمیں دیکھنے کے شوق نے دونوں کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار کر دیا اور یاسمین سات سمندر پار سے محبت کو انجام تک پہنچانے کے لئے پاکستان دوڑی چلی آئی۔۔ اللہ دتہ اور یاسمین کی شادی سے دلہا، دلہن کے ساتھ پورا گاؤں خوش ہے

مزیدخبریں