بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کیخلاف قومی اسمبلی میں مشترکہ قرارداد لانے کا مطالبہ کر دی: خورشید شاہ

Jun 09, 2015 | 16:35

Waqt News
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،،انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے تاہم ہندوستان اب بھی پاکستان مخالف سوچ پر قائم ہے ،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے بیان سےثابت ہوگیا کہ پاکستان کو توڑنے اور بنگلا دیش بنانے میں بھارت کا کردارتھا اور اس نے ابھی تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بھارت آج بھی پاکستان کی خودمختاری اورسلامتی کوچیلنج کرنا چاہتا ہے ، پارلیمنٹ میں بیان کیخلاف مذمتی قرارداد لائی جائےخورشید شاہ نے کہا کہ بھارت رقبے کے لحاظ سے پاکستان سے چھے گنا بڑا ملک ہے مگر اس کے باوجود وہ ہمارے جذبوں کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتا جس کی واضح مثال انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بھارت کی شکست ہے۔ اپوزیشن لیڈ ر خورشید شاہ قومی اسمبلی میں خطاب کےدوران خاصے اچھے موڈ میں دکھائی دیئے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کےدوان اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی حس مزاح جاگ اٹھی بولے پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو آئے روز ہمارے خلاف سو موٹو ایکشن لیا جاتا تھا،شکر ہے موجودہ حکومت بچ گئی ہے اس دوران خورشید شاہ اداکراہ عتیقہ اوڈھو کا نام بھول گئے،ارکان نے بھی نام یاد دلانے کی کوشش کی ،بال آخر جب نام یاد آیا تو ارکان اسمبلی ہنس پڑےخورشید شاہ نے پھر حکومت ارکان کو مخاطب کیا اور کہا کہ ایکٹریس عتیقہ اوڈو کا نام آپ کو یاد ہوگا مجھے تو ایسے نام یاد نہیں رہتے۔و پینسٹھ کی جنگ میں بھارت کی شکست ہے۔
مزیدخبریں