بشریٰ بی بی کے پی میں نہیں ہو سکتیں۔ بہن کا ویڈیو پیغام
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے نئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہو گئی ہیں، کچھ کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کے پی پہنچ گئی ہیں۔مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پی میں نہیں ہو سکتیں، وہ کے پی میں ہوتیں اور خیریت سے ہوتیں تو ضرور فیملی سے رابطہ کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغواء کر کے لے جایا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کی بہن کا کہنا ہے کہ دھرنے کا مومینٹم بنا ہوا تھا، وہ وہاں سے کبھی نہیں جاتیں، بشریٰ نے لائحہ عمل بتا دیا تھا کہ دھرنے کو ختم کرنے کا حق صرف بانی کے پاس ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس دھرنے کو ختم کرنیکااختیار نہیں۔اس سے پہلے ویڈیو بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں، وہ یہ بات کہتے ہوئے انتہائی جذباتی ہو گئی تھیں۔