پہلا ون ڈے: زمبابوے نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 80 رنز سے ہرا دیا
زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے شکست دے دی۔
بلاوائیو میں ہونیوالے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی، 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 21 اوورز میں 60 رنز پر 6 وکٹیں گرگئیں تاہم بارش کے باعث میچ کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ختم کردیا گیا۔
206رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان میں بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔ واضح رہے کہ زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوچکی ہے، 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 59 رنز پر 6 وکٹیں گر چکی ہیں جبکہ محمد رضوان 18 اور عامر جمال بغیر کسی رن کے کریز پر موجود ہیں۔ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بہت ہائی ہے جبکہ عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کا یہ پہلا اسائنمنٹ ہے۔ پاکستان کی اننگز زمبابوے کی جانب سے ملنے والے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور عبداللہ شفیق 11 رنز کے مجموعی سکو پر صرف ایک 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 17 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب بھی 11 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، کامران غلام 17 رنز بنا کر چلتے بنے۔ 49 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب سلمان آغا 4 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوگئے۔