خان کی رہائی:شیر افضل مروت کا اپنی پارٹی کو انوکھا مشورہ
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ احتجاج میں اب جتنے لوگ آئیں گے ان کی تعداد حیران کن ہے، عدالتیں ہم سے احتجاج کا حق نہیں لے سکتیں، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو شکوک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں احتجاج اور اجتماع زیرو پوائنٹ پر ہوگا، اگر حکومت ہوش کے ناخن لے حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، حکومت کچھ بھی کر لے ہم نے نہیں ڈرنا۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ باہر آئے تو مجھے عمران خان کی رہائی نظر آرہی ہے، ہم قانون کے دائرے میں رہ کراحتجاج کر رہے ہیں ۔