تحریک انصاف کا احتجاج: ٹماٹر ،پیاز اور سبزیوں پر اثرانداز
تحریک انصاف کے جانب سے احتجاج کی وجہ سے پنجاب کے اہم شہر وں میں پانچویں روز بھی داخلی و خارجی راستے بند ہیں،جس کے باعث روز مرہ کی استعمال کو سبزیوں کے بروقت منڈیوں میں فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے جس سے ٹماٹر کی قیمت 120 سے اچانک 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اہم شہروں کے پانچ ویں روز بھی تمام داخلی وخارجی راستے اور موٹروے بند ہے، راستے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سیالکوٹ میں راستوں کی بندش کی وجہ سے سبزیاں اور پھل منڈی نہ پہنچ سکے، جس کی وجہ سے منافع خوروں نے سبزیاں اور پھل مزید مہنگے کر دیئے ہیں۔120روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر 700روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے ، ہری مرچ200 سے 400 روپے کلو، پھول گوبھی120 سے بڑھ کر 300 روپے کلو، آلو220 روپے کلو، پیاز 250روپے کلوفروخت ہو نے لگے ۔ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں 100روپے سے 150روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ، شہری مجبورا مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ منافع خوری روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔