آپس کے جھگڑے نے ایک اور گھرکوماتم کدے میں تبدیل کردیا،،میاں بیوی کی لڑائی نےخاتون کو اتنا دلبرداشتہ کردیا،،کہ وہ جان سےتو گئی ہے،ساتھ میں دو ننھی کلیوں کو بھی کھلنےسے پہلے ہی ہمیشہ کی نیند سلا گئی،،نواحی علاقے گرے والا کی طیبہ بی بی کا اپنے شوہر سےجھگڑا ہوا،تو اس نےخود کو دو بچیوں سمیت کمرے میں قید کرلیا،اور دو سالہ مناہل اور نوماہ کی حجاب کو تیزاب پلا دیا،اور پھر خود بھی پی لیا،تیزاب پینے سے دونوں بچیاں توموقع پر ہی چل بسیں،،جب کہ طیبہ بی بی کو تشویش ناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں اس نے دم توڑ دیا،،دوسری طرف پولیس نے تیزاب فروخت کرنےوالے دکان دار سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے،
گھریلو جھگڑے اور انا کی جنگ نےایک اور گھر اجاڑ دیا،ملتان میں خاتون نے2بچیوں کو تیزاب پلا کر خود کشی کرلی
Jun 09, 2016 | 14:28