چوری کی شک پر ہجوم نے 11سالہ مسلمان لڑکے کی انگلیاں کاٹ دیں۔

Jun 09, 2017 | 15:18

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں موبائل فون کی چوری کے شبہ میں ہجوم نے 11سال کے مسلم لڑکے کورحمی سے زدکوب کیا۔بے رحمی کا یہ واقعہ مغربی بنگال کے میدنی پور میں پیش آیا۔لڑکا جس کا نام اسمعیل بتایا گیا ہے کو برہنہ کرکے بے رحمی کے ساتھ پیٹا گیاقبل ازایں اس کے چار انگلیاں بھی کاٹ دئے گئے اورواقعہ پیش آنے کے بعد سے اسمعیل لاپتہ ہے۔مذکورہ واقعہ اصل ملزم جیانتا میتی کے حکم پر کیاگیا جو مقامی پنچایت پردھان جھارنہ میتی کا شوہر ہے۔چونکا دینے والا یہ واقعہ ہجو م کی جانب سے ہفتہ کے روز بس ٹرمنل کے پاس پیش آیا جہاں پر گورانگ پور اسپورٹس اتھاریٹی کلب کے کچھ مکین اسمعیل کو پیٹ رہے تھے جب اس نے اس سر پر پڑنے والی مار سے بچنے کی کوشش کی تب اس کے چار انگلیاں کاٹ دئے گئے۔ایک ویڈیو فوٹیج جس میں بے بس اور لاچار اسمعیل دکھائی دے رہا ہے جس کی تصدیق گھر والوں نے بھی کی ہے اور اس ویڈیو میں متاثر لڑکا ایک کمرے میں بیٹھا ہوا صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس کے اطراف میں کچھ لوگ گھیرا ڈالے کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں