ڈیموں کے لئے چندہ جمع کرنے کی کی مہم کے خلاف پاکستان مسلم لیگ(ن) میدان میں آگئی

Sep 09, 2018 | 16:47

 ڈیموں کے لئے چندہ جمع کرنے کی کی مہم کے خلاف پاکستان مسلم لیگ(ن) میدان میں آگئی ،پارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر ڈیم فنڈز کی اپیل پر شدید تنقید کی ہے۔سابق وزیرریلویزخواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پر لگ گئے، آمدن بڑھانے کی بجائے ہر شعبے میں اثاثے بیچنے اور چندہ اکٹھا کرنے کے منصوبے بن رہے ہیں۔ ۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے خیبرپختونخوا میں 350 گھوسٹ ڈیمز کی نشاندہی کریں۔انہوں نے سوال کیا کہ عمران حکومت کے بنائے ہوئے 350 ڈیمز خیبرپختونخوا کے میں کہاں واقع ہیں۔ نئے ڈیمز کی تعمیر کے بلند بانگ دعوے کرنے والے خیبرپختونخوا میں 350 گھوسٹ ڈیمز کی نشاندھی کریں ۔ عمران حکومت کے بنائے ھوئے 350  ڈیمز خیبرپختونخوامیں کہاں واقع ھیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل قوم سے تقریبا ساڑھے سات منٹ دورانیے تک خطاب کیا جس میں انہوں نے یورپ اور امریکا میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیمز فنڈ کے لئے کم از کم ایک ہزار ڈالر پاکستان بھیجیں۔اس مہم کے خلاف سینیٹرمشاہداللہ خان بھی سخت بیان جاری کرچکے ہیں

مزیدخبریں