پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے پنجاب،خیبر پختونخوا،آزاد کشمیر میں محسوس کئے گئے،پنجاب میں لاہور، پشاور، راولپنڈی،اسلام آباد، مری،چکوال، میانوالی،گوجرانوالہ،حافظ آباد،شیخوپورہ، چنیوٹ ،سرگودھا، سیالکوٹ، اٹک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،خیبرپختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، بنوں،مانسہرہ ، کوہستان، چترال ، گلگت جبکہ آزادکشمیر میں باغ، دینہ،کالاباغ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے تین بج کر انتیس منٹ پر شروع ہوئے جو ایک منٹ تک جاری رہے،زلزلے کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ معمول کے کام کاج چھوڑ کرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 جبکہ امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق شدت 6.6 تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی گہرائی 236 کلومیٹرزیرزمین تھی، زلزلے کے بعد ریسکیو اور دیگر امدادی اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا،تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں خود نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہیں سے بھی کسی نقصان کی اطلاع ملنے پر فوری آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی،،جبکہ اسپتالوں میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے
7.1 شدت کے زلزلے نے پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان کو ہلا کر رکھدیا۔
Apr 10, 2016 | 19:17