وزیر اعظم عمرا ن خان کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی، وزیراعظم عمران خان کے 6 دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ اکیاسی ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔ سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر 30 لاکھ 99 ہزار سے زائد اخراجات آئے،وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے 18 ستمبر سے 20 نومبر تک غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 6 دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ اکیاسی ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔ سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر 30 لاکھ 99 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔وزارت خارجہ کے مطابق ابوظہبی کے دورے پر 4 لاکھ 33 ہزار کے اخراجات آئے۔ اس کے بعد ریاض کے دوسرے دو روزہ دورے پر 8 لاکھ 70 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔ چین کے 5 روزہ دورے پر سب سے زیادہ 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کے اخراجات آئے۔اخراجات کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ 18 نومبر کو ابوظہبی کے دوسرے دورے پر 39 لاکھ 90 ہزار کے اخراجات آئے جبکہ ملائیشیا کے دورے پر 75 لاکھ 43 لاکھ خرچ ہوئے.
وزیراعظم کے غیر ملکی دورے، اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش
Dec 10, 2018 | 19:56