برسبین کے ایلن بارڈر گراؤنڈ مین کھیلے جانے والے میچن آسٹریلیا الیون نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ،،گرین شرٹس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر تین سو چونتیس رنز کا مجموعہ کھڑا کیا ،بابر اعظم اٹھانوے رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،شرجیل خان باسٹھ،عمر اکمل چون اور شعیب ملک انچاس رنز کیساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے ،جونیئر کینگروز کی جانب سے ہینری تھارنٹن اور کیمرن گرین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ،تعاقب میں آسٹریلیا الیوین کی ٹیم ایک سو اڑتیس رنز پر ہمت ہار گئی ،جوش پیٹرک ستر رنز بناکر پویلین لوٹے،، پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین جبکہ شعیب ملک اور عماد وسیم نے دو دو شکار کیے ،،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے تیرہ جنوری کو کھیلا جائے گا
پاکستان نے ایک روزہ ٹور میچ میں آسٹریلیا الیون کو 196 رنز سے ہرا دیا
Jan 10, 2017 | 15:26