وں تودنیا بھر میں منچلے اپنے محبوب کو شادی کیلئے رضامند کرنے کیلئے مختلف طریقے اپناتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ہر طریقہ کامیاب ہوجائے۔ امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے بھی اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے راضی کرنے اورمنگنی کی انگوٹھی پہنانے کیلئے آبشار کا رخ کیا۔نوجوان نے آبشار کنارے کھڑے ہوکر اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے پروپوز کیا تو لڑکی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔لڑکی نے جیسے ہی نوجوان کے ہاتھ سے انگوٹھی لے کر اسے دیکھنا چاہا، انگوٹھی پانی میں گر گئی اور کئی گھنٹے ڈھونڈنے کے باوجود بھی نہ مل سکی۔
امریکی لڑکے کا لڑکی کو پرپوز کرنے کا دلکشن انداز،سب کو بھا گیا
Jan 10, 2017 | 18:14