سپہ سالار کا دبنگ اقدام، لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں پر پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مظفر آباد سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو بھارتی افواج کیجانب سےایل او سی کی خلاف ورزیوں سے متعلق بتایا گیا، انہیں بھارتی فوج کےمظالم اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھی بریفنگ دی گئی، جوانوں نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا،، آرمی چیف نے افسران کےمورال اورمشن کی تکمیل کیلیےفوج کےعزم کوسراہا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ وطن کو درپیش دفاعی اور سلامتی کے چیلنجز سے آگاہ ہیں، پاک فوج ہرمحاذ پردرپیش خطرات کوشکست دینےکی صلاحیت رکھتی ہے، بھارتی جارحیت کےخلاف کشمیریوں کی جرات کوسلام پیش کرتےہیں، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلیے حمایت جاری رکھیں گے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کامنھ توڑجواب دیاجائیگا، ایل او سی پر دورہ کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ، کور کمانڈر راولپنڈی ، ڈی جی ایف ڈبلیو او اور جی او سی مری بھی ہمراہ تھے
پاک فوج وطن کو درپیش دفاع اور سلامتی کے چیلنجز سے آگاہ ہے،،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ
Jun 10, 2017 | 19:50