اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ انہیں جھوٹے مقدمات بنا کر گرفتار کیا گیا۔ انہیں جانی نقصان پہنچا تو ذمہ دار شیخ رشید اور عمران خان ہوں گے۔ ملک نوراعوان کا کہنا تھا شیخ رشید کو فروخت کی گئی گاڑی ان کی حق حلال کی کمائی تھی۔ ان کا کہنا تھا وہ اپنے پیسوں کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ رقم نہ ملی تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ مسلم لیگ ن جاپان کے صدر کا کہنا تھا قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کے لیے انہیں ڈپٹی سپیکر آفس سے پاس جاری ہوا۔ خورشید شاہ کو الزام تراشی کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا
جان کوخطرہ ہے،کچھ ہواتوذمہ دارشیخ رشید،عمران خان ہونگے:نوراعوان
Jun 10, 2017 | 21:17