قدرت روزہ داروں پر مہربان, آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Jun 10, 2017 | 22:17

ماہ صیام کے دوسرے عشرے میں قدرت روزہ داروں پر مہربان،، موسم کا حال سنانے والوں نے ایک بار پھر ابر رحمت برسنے کی نوید سنا دی،،، کہیں ٹھنڈی ہوائیں تو کہیں بارش برسے گی،،، پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،،، خیبرپختونخوا میں ہزارہ، پشاور، بنوں کوہاٹ، مردان میں بھی بارش ہو گی،،، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ابررحمت جم کر برسے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی،،، آئندہ چوبیس گھنٹوں کیلئے لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم انیس اور زیادہ سے زیادہ چھتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے،،، اسلام آباد پینتیس ڈگری تک رہے گا،، سندھ کے علاقے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث گرمی کی شدت برقرار رہے گی

مزیدخبریں