سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بارہ رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے اوپنر جاوید احمدی اکیاسی رنز بنا کر نمایاں رہے, جواب میں دو سو تیرہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور ستر کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پینتالیس ویں اوور میں ایک سو انچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے اٹھارہ رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاندار باؤلنگ پر راشد خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، تین میچوں کی سیریز میں افغانستان نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
سینٹ لوشیا:افغانستان کی ویسٹ انڈیزکو پہلے ون ڈے میں63رنز سے شکست
Jun 10, 2017 | 22:21