اسلام آباد میں نادرا سروس سینٹر بلیو ایریا میں شناختی کارڈ کے نئے طریقہ کا واضح کرنے کے حوالے سے تقریب ہوئی، چئیرمین نادرا اور چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اپنے خطاب میں چئیرمین نادرا عثمان مبین کا کہنا تھا کہ نادرا اور الیکشن کمیشن مل کر انتخابی سسٹم کو بہتر بنارہے ہیں، ملک بھر میں اس نئی سروس کو شروع کیا جارہا ہے، جس کے تحت شہری شناختی کارڈ بنتے ہی اپنی مرضی کے پتہ پر ووٹ اندراج کرواسکیں گے،نئے شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست پر ووٹر سے عارضی اور مستقل پتہ پر ووٹ کا اندرج کا پوچھنادرخواست میں شامل ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن کیلئےتاریخی دن ہے، ووٹرز کی مرضی کے جہاں وہ چاہیں گے ووٹ رجسٹرڈ کرواسکیں گے، ناردا اور الیکشن کمیشن مل کر غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار کریں گے،، عوام بھی شناختی کارڈ بناتے وقت نادرا سے تعاون کریں۔ ہم ایسے شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نا ہو۔
اسلام آباد میں نادرا سروس سینٹر بلیو ایریا میں شناختی کارڈ کے نئے طریقہ کا واضح کرنے کے حوالے سے تقریب ہوئی
Nov 10, 2017 | 13:20