وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن محکمہ صحت پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔ شہری ایمرجنسی میں طبی سہولیات کی کمی کی شکایات زیرو ایٹ ہنڈرڈ ڈبل نائن ٹرپل زیرو پر کال کرکے درج کرائیں۔ شکایت کے فوری حل کیلئے ہیلپ لائن سینٹر ہسپتال کا زمیداران سے رابطہ کر کے آپ کو مطلع کرے گا۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں طے کردہ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں کا عملہ مریضوں یا ان کے رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے۔ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بڑھانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں شکایات کی نگرانی میں خود کروں گی۔
پنجاب کے وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوامی شکایات کے لیے ہسپتال ٹال فری کال سروس کا آغاز کردی
Sep 10, 2018 | 00:25