وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ایک لاکھ ٹن یوریا امپورٹ کرنے کا فیصلہ

Sep 10, 2018 | 15:00

اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد امپورٹ کی جائیگی۔ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 1615روپے ہےیوریا کھاد امپورٹ کرنے پر 2575روپے فی بوری پڑتی ہے960روپے کا فرق حکومت برداشت کرے گیفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس چوری میں اضافہ ہوا ہے۔گیس صرف 40فیصد لوگوں کو میسر،جبکہ 60فیصد سلنڈر استعمال کرتے ہیںگزشتہ حکومت کے گیس کے حوالے سے معاہدے حقیقت کے برعکس ہیں۔۔غریب آدمی کو ریلیف اور ان پر بوجھ میں کمی کا نظام وضع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سبسڈی کا معاملے وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھا جائیگاسلنڈر گیس کی قیمتوں میں اضافے پر فوری اقدامات اٹھانے کی سفارش کریں گے ۔صوبائی حکومتوں سے بھی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے:

مزیدخبریں