"را" کے دہشتگرد اور بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر بھارت کو آگ لگ گئی ،، ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری ۔ اس مثال پر بالکل درست اترا بھارت ۔ جو دہشتگرد کے اعترافی بیان کے باوجود ڈھٹائی کیساتھ اس کی حمایت میں مصروف ہے ، جبکہ بات پاکستان کو دھمکیوں تک پہنچ گئی ہےبھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کلبھوشن کے معاملے پر راجیہ سبھا میں بولیں تو خوب زہراگلا ۔۔پاکستان کو دھمکی دی کہ کلبھوشن کو پھانسی دی گئی تو پاکستان دو طرفہ تعلقات کے نتائج کیلئے تیار رہے، سشما سوراج نے "را" کے دہشتگرد کو بھارت کا بیٹا تک قرار دیدیا اور کہا کہ ہم کلبھوشن کو بچانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، کلبھوشن کو بچانے کیلئے اچھا وکیل کھڑا کرنا تو بہت چھوٹی سی بات ہے، ہم صدر سے بات کرینگے، ہمیں کلبھوشن تک قونصلر رسائی کیوں نہیں دی گئی ،دوسری جانب لوک سبھا میں بھی بھارتی وزرا اور ارکان پاکستان کیخلاف زہر اگلتے رہے، ، بھارت وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے سزائے موت کی بار بار مذمت کی ،، اور کھل کر دہشتگرد کی حمایت کی ، کانگریس کی بھی پیچھے نہ رہی اور پاکستان کیخلاف زہرفشانی کرتی رہی ، ششی تھرور نے کہا کہ بھارت کو معاملہ عالمی سطح پر اٹھانا ہو گا ،کلبھوشن یادیو پاکستان میں بدامنی سمیت دہشتگردی کے منصوبوں کا برملا اعتراف کر چکا ہے،، جبکہ ویڈیو بیانات کے باوجود بھارت ڈھٹائی سے اس کی حمایت میں مصروف ہے
سشما سوراج نے دھمکی دیدی کہ اگر کلبھوشن کو پھانسی ہوئی تو پاکستان دو طرفہ تعلقات کے نتائج کیلئے تیار رہے
Apr 11, 2017 | 14:36