محکمہ داخلہ کے احکامات اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب پولیس کو فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت تمام اضلاع میں مقیم افغان باشندوں کے کوائف مرتب کرنے کا حکم دے دیا گیاہے اس ضمن میں جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ تمام پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوںمیں موجود اور عارضی طور پر قیام پذیر افغانیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں اور ایسے افغانیوں کے کوائف بھی حاصل کئے جائیں جو پاکستانی شناختی کارڈ بنو اچکے ہیںفیصل آباد ریجنل پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ ان افغان باشندوں کی اقامت گاہوں کا بھی پتہ چلایا جائیگا تاکہ ان کی سر گرمیوں پر نظر رکھی جا سکے ۔
پنجاب پولیس کو تمام اضلاع میں مقیم افغان باشندوں کےکوائف مرتب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
Feb 11, 2017 | 14:45