پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو بس منصوبے کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے، جس نے اس منصوبے سے متعلق پی ٹی آئی کے دعوے کو غلط قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق میٹروبس سروس کاآغاز10فروری2013میں ہوا،میٹروبس کے تعمیراتی کام کی ذمہ داری ٹیپاایل ڈی اے کے سپرد کی گئی تھی،منصوبہ پیپرارولزکے تحت دیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے کے لئے بسوں کی پروکیورمنٹ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے بزریعہ2009پیپرارولزکے مطابق کی،اس منصوبے کوچلانے کیمدمیں 2018اور2017 میں حکومت پنجاب نے2.26ارب روپے سبسڈی اداکی۔ پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018اور 2017کے میٹروبس سروس پراخراجات3.2ارب روپے ہے، پراجیکٹ پراس وقت64بسیں چلائی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے میٹرومنصوب یپر70ارب روپے خرچ ہونے کادعوی کیاتھا جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کادعوی تھاکہ30ارب کے قریب لاگت آئی ، شہبازشریف نے میٹروبس پرباربارعمران خان کوچیلنج بھی کیاتھا۔
پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو بس منصوبے کی رپورٹ پیش:پی ٹی آئی کا دعویٰ غلط قرار
Jan 11, 2019 | 16:34