وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ایم این اے فرخ حبیب کی ملاقات

Jan 11, 2023 | 10:53

( عرفان جمیل ڈوگر)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ایم این اے فرخ حبیب کی ملاقات پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فیصل آباد کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہر آنے والے لمحے مضبوط تر ہو رہا ہے۔ بے پرکی اڑانے والے اپنے مذموم عزائم میں ہمیشہ کی طرح ناکام ر ہیں گے۔ سیاست عبادت ہے ۔ بدقسمتی سے کچھ عناصر نے سیاست کو بیوپار بنا لیا ہے۔ قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ضمیروں کے سودے کئے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن کے ہر غیر آئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔ ن لیگ انتشار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے ۔ ہم عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ترقی کے سفر میں بلاتخصیص ہر شہر کو شامل کیا ہے کوئی علاقہ، قصبہ، شہر ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر اب سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا رہی ہے پنجاب حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔فرخ حبیب

مزیدخبریں