فیملی کورٹ ساؤتھ میں چار سالہ بچے عبداللہ کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،بچےکےوالد چودھری اقبال کےوکیل نے بتایا،کہ چودھری اقبال کاچار سالہ عبداللہ ایدھی سینٹرمیں ہے،عدالت سے استدعا ہے،، بچےکو ان کے حوالے کیا جائے،بچے کی نانی اور ماموں کی جانب سےعدالت میں این او سی جمع کرایاگیا کہ ان کو عبداللہ کو والد کی حوالگی پراعتراض نہیں،فیصل ایدھی کی جانب سے ایڈووکیٹ نعیم قریشی عدالت میں پیش ہوئے،ان کاکہناتھا کہ بچےکو ایسے والد کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، چودھری اقبال عبداللہ کےوالد ہونے کاثبوت پیش نہیں کرسکے، عدالت نےوکلا کے دلائل سننے کے بعد بچے کے والد اقبال چوہدری کو حکم دیا کہ وہ اپنا نکاح نامہ، طلاق نامہ اور حلیمہ کوبھجوائے گئے ماہانہ خرچ کے ثبوت پیش کریں،، کیس کی مزید سماعت پندرہ جون تک ملتوی کردی گئی،سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی کے وکیل نعیم قریشی کا کہناتھا کہ ایدھی سینٹر کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرادیا گیا ہے،اپنے اعتراضات بھی عدالت کوبتادیئے ہیں، اقبال چوہدری کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ ایدھی سینٹر کی جانب سے بے بنیاد اعتراضات اٹھائے گئے ہیں،،تمام دستاویزات اور ثبوت موجود ہیں، چار سالہ بچے عبداللہ کو رضوان نامی شخص ایدھی سینٹر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا
چارسالہ بچہ حوالگی کیس: عدالت نے بچےوالد کو نکاح نامہ اور حلیمہ کو ماہانہ خرچے کی تفصیلات طلب کرلیں۔
Jun 11, 2016 | 15:25