ابھی خواجہ آصف اور شیریں مزاری کے درمیان معافی تلافی کا معاملہ چل رہا تھا کہ پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے یہ بیان داغ دیا کہ ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے،ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے، چاہے پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر، فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف کی معافی قابل ستائش ہے،انہوں نے تمام اراکین پارلیمنٹ سے معذرت کی لیکن شیریں مزاری معافی کو مسترد کر دیا جبکہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی نہیں کہا،انہوں نےکہا کہ ٹریکٹر ٹرالی کسان کا انتخابی نشان ہے،اس لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں،ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی صحت میں بہتری آئی ہے وہ عید کے بعد وطن واپس پہنچ جائیں گے
ٹریکٹر ٹریکٹرہوتاہے، ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے چاہے پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر، خواجہ آصف نے معافی مانگ کر بڑےدل کا مظاہرہ کیا : عابد شیر علی
Jun 11, 2016 | 19:08