کل اور پرسوں شدید گرمی پڑے گی! محکمہ موسمیات

Jun 11, 2024 | 21:44

موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 جون کو ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دن میں درجہ حرارت 2 سے4 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ عوام گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے مزید بتایا کہ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی، نورپور تھل، ڈی جی خان اور بھکر میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اوکاڑہ، کوٹ ادو، قصور، لیہ، جھنگ اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی گرمی ریکارڈ کی گئی

مزیدخبریں