اداکارہ ویناملک اور اسد خٹک کی راہیں جدا ہوگئیں۔

Mar 11, 2017 | 18:00

وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ وینا ملک نے خلع کے لئے لاہور کی فیملی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ فیملی کورٹ کے جج نے خلع کی درخواست پر اداکارہ کے حق میں اکتیس جنوری کو ڈگری بھی جاری کردی۔ اسد خٹک کی عدم پیروی پرفیملی کورٹ نے یکطرفہ فیصلہ دیا۔ وینا ملک نے دسمبر دوہزارتیرہ میں اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے وینا ملک سے معافی مانگ لی ہے۔ اسدخٹک کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ پُرامید ہوں کہ حالات بہتر ہوجائیں گے۔ چاہتاہوں کہ صلح ہوجائے۔ راضی ہوجائیں گے تو عدالت بھی ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔

مزیدخبریں