شدید گرمی کی لہر کے بعد ملک بھر میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا۔ جس کے بعد رواں ہفتے بارشیں ہونگی ۔۔ پنجاب ،، کشمیر ۔۔۔ گلگت بلتستان ، فاٹا، بالائی کے پی، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں کہیں گرج چمک تو کہیں ہلکی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائیں بھی چلیں گی ۔۔ جس سے درجہ حرارت میں پانچ سے سات ڈگری تک کمی ہو گی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کئی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ جبکہ گرمی کی شدت میں بھی واضح کمی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ نیا سسٹم اتوار تک پاکستان میں رہے گا۔ جس کے بعد پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔
شدیدگرمی سے ستائےعوام کیلئےمحکمہ موسمیات نے بارشوں اور تیزہواؤں کی نوید سنا دی۔ درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔
May 11, 2016 | 11:21