سپاٹ فکسنگ سکینڈل: کرکٹر محمد نواز نے بھی اعتراف جرم کر لیا۔

May 11, 2017 | 13:22

Hafiz Muhammad Imran

لاہور۔ فکسنگ سکینڈل میں محمد نواز نے بورڈ کیطرف سے الزامات کو تسلیم کر لیا۔ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامن محمد نواز نے بکیز کیساتھ رابطوں کا اعتراف کر لیا۔ محمد نواز کیساتھ دورہ آسٹریلیا میں بکیز نے رابطہ کیا تھا۔ پاکستان سپر لیگ سکینڈل سامنے آنے پر انہوں نے کرکٹ بورڈ کو بکیز کی پیشکش کے بارے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اب محمد نواز کے اعتراف جرم کے بعد انکا کیس ٹربیونل میں نہیں بھیجا جائیگا۔ محمد نواز نے تحقیقات میں تعاون اور تمام معلومات فراہم کرنیکی یقین دہانی کروا دی۔
محمد نواز کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 3•4 کے تحت نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کیا گیا تھا۔ محمد نواز کے اعتراف جرم کے بعد انہیں جرمانہ، پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کرکٹ بورڈ کیس میں تعاون اور اعتراف جرم کیبعد محمد نواز کو صرف وارننگ دیکر بھی کیا ختم کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں