شہبازشریف نے ۱۳ سالہ لڑکے کے گھرجا کر متاثرہ بچے کو مصنوعی ہاتھ لگوانے کا اعلان کردیا

May 11, 2017 | 15:07

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں مچھر والی میں تشدد کے بعد ہاتھ کاٹے جانیوالے تیرہ سالہ عرفان کے گھر گئے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بچے کا ہاتھ کاٹنے والے درندرہ صفت ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پولیس کو ایف آئی آر کے اندارج میں تاخیر کا جواب دینا ہوگا۔ پولیس افسروں کو یہ احساس کیوں نہ ہوا کہ متاثرہ بچے کی والدہ دس کلومیٹر سفر کر کے تھانے پہنچی۔ ذاتی طورپر تحقیقات کی نگرانی کروں گا۔ وزیراعلی نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اورآر پی او سرگودھا کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

مزیدخبریں